انسدادِ پولیو مہم مستقبل کے خطرے کیخلاف اعلان جنگ ہے: بلاول بھٹو

انسدادِ پولیو مہم مستقبل کے خطرے کیخلاف اعلان جنگ ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انسداد پولیو مہم نے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مہم کا آغاز صحت مند مستقبل کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ لاپرواہی کی وجہ سے جنم لینے والے پولیو کے مرض کو صرف شعور سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،  گرمی اور سکیورٹی خدشات کے باوجود خدمات انجام دینے والے انسداد پولیو مہم کے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔