اسحاق ڈار کا برطانوی سیکرٹری خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا برطانوی سیکرٹری خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد ٹالکس میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات پر گفتگو کی، رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی سیکرٹری خارجہ یوویٹ کوپر نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تمام فریقین کی طرف سے جنگ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔