صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلیٰ و گورنر سندھ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلیٰ و گورنر سندھ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال، خصوصاً سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور بہتر سماجی خدمات کے حصول سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت نے صوبے میں مؤثر طرزِ حکمرانی اور عوامی فلاح کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ صوبے میں حکومت، سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں کے ساتھ مؤثر اشتراکِ عمل کو فروغ دیا جائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔