اسحاق ڈارکا امن و استحکام کیلئے سفارت کاری جاری رکھنے کا عزم

اسحاق ڈارکا امن و استحکام کیلئے سفارت کاری جاری رکھنے کا عزم

وفاقی دارالحکومت سے دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ علاقائی صورتِ حال کے تازہ ترین پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان کا خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے مکالمے اور ڈائیلاگ کے ذریعے مثبت کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اورعلاقائی حالات پر مسلسل نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔