پاکستان سفارتی کامیابی سے ہمکنار، صورتحال نتیجہ خیز بنا رہا ہے: رضوان شیخ

پاکستان سفارتی کامیابی سے ہمکنار، صورتحال نتیجہ خیز بنا رہا ہے: رضوان شیخ

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یہ صرف ہماری سفارتی حیثیت نہیں جو سامنے آرہی ہے ، اس میں دفاعی صلاحت کا بھی کردار ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہمارا کسی ملک کے داخلی معاملات سےکوئی غرض نہیں، پاکستان نتیجہ خیز صورتحال پیدا کر نےکی کوشش کررہا ہے، انہوں نے واضح کیا پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہےگا۔

سفیر رضوان سعید نے کہا کہ پاکستان، امریکا، چین، روس، ایران ، خلیجی ممالک، ترکیے، مصر اور یورپی یونین کا اعتماد لے کر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستانی سفیر نے یہ بھی کہا کہ پاک امریکا تعلقات 8 دہائیوں سے تاریخی حقیقت ہیں، ان میں اتار چڑھاؤ آئےہیں، سخت یا خطرناک موڑ بھی آئے ہیں، تعلقات کا مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ ہم نے ہر اس مشکل پر قابو پایا جس سے دوطرفہ تعلقات دوچار ہوئے ہیں۔