شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

شہباز شریف سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں سکیورٹی صورتحال اور اس حوالے سے امن و امان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔