پسرور میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق

پسرور میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثہ ساہو چک پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 24 سالہ حسن اور 23 سالہ امن کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نواحی علاقے چوبارہ سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔