کروڑ لعل عیسن: خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 11 سالہ لڑکی جاں بحق، 4 افراد زخمی

کروڑ لعل عیسن: خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 11 سالہ لڑکی جاں بحق، 4 افراد زخمی

آگ لگنے سے 11 سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، حادثہ تیز ہوا کے باعث کھانا پکاتے ہوئے جھگیوں میں آگ لگنے سے پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، امدادی ٹیمیوں کی مدد سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔