علاقائی
خلاصہ
- قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے قصور میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رائے ونڈ روڈ جبو میل کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ حسن کے نام سے ہوئی جب کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔