ایران میں مقیم مزید4 افراد وطن واپس پہنچ گئے

ایران میں مقیم مزید4  افراد  وطن واپس پہنچ گئے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج4افراد پاکستان پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجمو عی طورپر3474افراد پاکستان آ چکے ہیں۔

حکام کا کہنا تھگا کہ تفتان بارڈرکے ذریعے اب تک 10619 افرادپاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 14093افراد وطن واپس پہنچ گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ پاکستان پہنچنے والوں میں سی مین ،زائرین ،مزدور ،بزنس مین اورطلبا شامل ہیں۔