اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، امن و استحکام کے فروغ کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دوران گفتگو برطانوی وزیر خارجہ نے متعلقہ فریقین کے درمیان پُرامن روابط کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے۔

دونوں رہنماؤں میں علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی تجارت پر موجودہ صورتحال کے وسیع تر اثرات پر بھی بات چیت کی گئی۔

گفتگو کے دوران دونوں ملک کے رہنماؤں نے مسلسل رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔