120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار اور پروقار تقریب

120 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار اور پروقار تقریب

تقریب میں ضلع بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور نئے شادی شدہ جوڑوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ 7 خوش نصیب جوڑوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ٹکٹ بھی دیئے گئے، جس پر شرکاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب اور پارٹی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا عوامی خدمت اور مستحق خاندانوں کی مدد پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن ہے اور ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

اس موقع پر ضلعی صدر ملک ریاست علی سدھریال نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب اور مستحق عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اور ہم خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

شادی شدہ جوڑوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ دن ہماری زندگی کا یادگار دن بن گیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمارے گھروں میں خوشیاں بکھیر دیں۔