پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا

جاری سرکلر کے مطابق تمام عہدیدار اور ورکرز صرف پارٹی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کے پابند ہوں گے، پارٹی فیصلے کے خلاف کسی دوسرے امیدوار کی مہم چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت کی منسوخی اور عہدوں سے برطرفی کی جا سکتی ہے۔

صدر پی ٹی آئی گلگلت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ تمام ممبران اجتماعی مفاد اور پارٹی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو تنظیم کے خلاف سنگین جرم تصور کیا جائے گا۔