امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، وزرائے خارجہ نے خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے امن و استحکام کے لیے پاکستان ثالثی کی کوششوں کو سراہا، فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی میں تعاون مذید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، پاک امریکہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی چین میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، شہباز شریف بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پُرعزم ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران بی ٹو بی تاریخی معاہدے ہوئے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔