ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پیپلزپارٹی ہمیشہ امید کی بات کرتی ہے: آصفہ بھٹو

ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پیپلزپارٹی ہمیشہ امید کی بات کرتی ہے: آصفہ بھٹو

خاتون اول آصفہ بھٹو نے نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بلاول بھٹو گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے، بلاول بھٹو صرف سیاست نہیں عوام کے مستقبل کی بات کرتے ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سیاست کا مقصد صرف حکومت حاصل کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے، بلاول بھٹو کی ترجیح عوام ہیں، نگر کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

خاتون اول کا مزید کہنا تھا کہ تیر صرف الیکشن نشان نہیں، تیر مظلوم کی آواز اور جمہوریت کی پہچان ہے۔