پشاور: پولیس سٹیشن بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

پشاور: پولیس سٹیشن بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

پولیس حکام کے مطابق دستی بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔