علاقائی
خلاصہ
- پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے اسلامیہ کالج پشاور میں خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 3 طلباء کو معطل کر دیا گیا۔
کالج ڈسپلنری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں تین طلباء ملوث ہیں، تینوں کو 2ہفتوں کیلئے معطل کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن میں جاری کیا گیا۔
دوسری جانب نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تینوں طلباء کے کمیٹی کے حتمی فیصلے تک یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی ہے اور متعلقہ کمیٹی کو مقررہ وقت میں کاروائی مکمل کرنے کی ہداہت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈسپلنری کمیٹی کے حتمی فیصلے تک ہڑتال ملتوی کردی گئی اور 8 جون تک تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال رہیں گی۔