پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی

پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی

اجلاس میں پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی اور شہریوں کے لیے ڈور سٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اِسی طرح امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست اور ٹریکنگ سسٹم پر غور کیا جب کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای سروسز کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کو زیادہ تر خدمات گھر بیٹھے فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاسپورٹ سروسز مزید مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو تیز، آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی ترجیح ہے۔