اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے 2 افراد دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے فرسٹ فلور پر کچن میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔