غیرقانونی طور پر لیبیا پہنچنے والے 177 پاکستانی ڈی پورٹ

غیرقانونی طور پر لیبیا پہنچنے والے 177 پاکستانی ڈی پورٹ

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی ڈنگی لگا کر لیبیا پہنچے تھے، تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کےذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 59 لاہور، 58 گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانولہ سے تعلق رکھتے ہیں، 10 افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے، اِن افراد کو لیبیا بھیجنےوالےایجنٹس کو ریڈ بُک میں شامل کر دیا گیا۔

دوسری جانب تمام ڈیپورٹیز اینٹی ہیومن سمگلنگ سیل ایف آئی اے منتقل کر دیے گئے، ڈیپورٹیز کو مختلف ایف آئی اے ذونز کے حوالے کیا جائے گا۔