علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایف 5 سیکٹر کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تمام ہائیکنگ ٹریلز عارضی طور پر بند کر دیے۔
ذرائع کے مطابق آگ نے مارگلہ پہاڑیوں کے 3 مختلف مقامات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 65 سے زائد اہلکار جن میں ریسکیو ورکرز، فائر فائٹنگ سٹاف اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے، امدادی کارروائیوں میں شریک رہے۔
علاوہ ازیں تیز ہواؤں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض متاثرہ مقامات تک رسائی بھی دشوار رہی۔