9 سالہ ہانیہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ہائی پروفائل قرار، ریکارڈ طلب

9 سالہ ہانیہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ ہائی پروفائل قرار، ریکارڈ طلب

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی تمام پہلوؤں سے جامع جانچ کی جائے گی اور تفتیشی ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہانیہ کے والد عدیل احمد نے بیان دیا کہ وہ آسٹریلیا کے رہائشی ہیں اور 10 جون کی رات اپنی اہلیہ، بیٹے اور 9 سالہ بیٹی ہانیہ کے ہمراہ چکوال کے علاقے ڈھڈیال پہنچے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب وہ سی سی ڈی آفس کے قریب راجہ علی اعجاز کے گھر پہنچے تو اچانک دو نامعلوم افراد وہاں آگئے جنہوں نے انہیں گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں اور اہل خانہ سے زیورات لوٹ لیے۔

مدعی کے مطابق اسی دوران ایک گولی چلنے کی آواز آئی جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

واقعے کے دوران وہ گاڑی کو دربار کی جانب لے گئے، تاہم ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے گاڑی پر فائرنگ جاری رکھی، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عفان اور بیٹی ہانیہ شدید زخمی ہوگئے۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ دونوں بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 9 سالہ ہانیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔