پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے 4 اہم بلوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ایوانِ صدر کے مطابق ان ترمیمی بلوں کا مقصد متعلقہ شعبوں کی کارکردگی کو مزید بہتر اور وقت کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے، ان قوانین میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ منظور کیے گئے دیگر قوانین میں مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا (ترمیمی) بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 بھی شامل ہیں۔