پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تنویر حسین نے کہا کہ امریکا ایران کشیدگی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قلت نہیں تھی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، 19 جون کو تاریخ رقم ہونے جارہی ہے، قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ ایک سپر پاور نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے، حالیہ پیش رفت کے بعد پاکستان کا وقار اور عالمی مقام پہلے سے کہیں زیادہ بلند ہوا۔