پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے مقام برگن سٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔