خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) حافط نعیم نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 28 فروری والی سطح پرلانے کیلئے پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب معاہدے میں ایران، ترکیے کو شامل کیا جائے۔
حافط نعیم الرحمان نے پریس کانفرینس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر گئی ہیں، پاکستان میں پٹرول کی قیمت 225 روپے پر فکس ہونی چاہیے، ہمارا مطالبہ ہے پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پرفکس کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں پر بھی حکومت اپنا کیا وعدہ پورا کرے، اب آئی پی پیز معاہدے بھی ختم ہونے جارہے ہیں، آئی ایم ایف حکمرانوں کوبھی اپنے اخراجات کم کرنے کاکہتا ہے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی ختم کرنے پرحکومت کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کے اپنے خاندان آئی پی پیز میں موجود ہیں، پاکستان کے نوجوانوں سے 1700 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ موٹرسائیکلیں ہیں۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جاگیرداروں نے 10 ارب روپے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا، گزشتہ سال عوام سے کیپیسٹی پیمنٹ کے نام پر 1800 ارب روپے وصول کیے گئے، آئی پی پیز مافیا سے نجات حاصل کی جائے، پٹرول کی قیمت خود ہی ٹھیک ہوجائے گی، مطالبہ ہے پٹرول کی قیمت فوری 225 روپےفی لٹر ہونی چاہیے، پٹرول کی مد میں ڈاکہ ڈالاجا رہا ہے۔