بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف

بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی: خواجہ آصف

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، بہت افسوس ہے، معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، اب وقت آگیا ہے ہم اتحاد کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں تاکہ اس دہشت گردی کو ایک ہی بار جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں، پچھلے سال شکست کے بعد افغانستان بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی زمین پر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور ان کو شکست دی جائے، پاکستان کا کوئی بھی صوبہ ہو وہاں امن کی فضا ہم نے قائم کرنی ہے، آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش بھارت کی ناکام ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں ایسے عناصر کار فرما ہیں جو بھارت کی ایما پر کشمیریوں کی قربانیوں کو بھول رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھی ظلم و ستم جاری ہے، وہاں کی لیڈرشپ جیلوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔