اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ملاقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان مصر تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی، صحت و فارماسیوٹیکل اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں جانب سے موجودہ دوطرفہ میکانزم کو دوبارہ متحرک کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امن مذاکرات میں کوئی بھی امریکا اور ایران کی نیک نیتی پر شک نہیں کر سکتا: اسحاق ڈار

دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کے مؤثر نفاذ سے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔