بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے وکلا کے حوالے

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے وکلا کے حوالے

ذرائع کے مطابق وکالت نامے جیل انتظامیہ کی جانب سے وکلا کو فراہم کیے گئے، جن پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے کہ وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیل دائر کرنے کے لیے وکالت نامے دستخط کرانے کی غرض سے جمع کرائے تھے۔

وکالت نامے موصول ہونے کے بعد قانونی ٹیم اپیل سے متعلق آئندہ کارروائی مکمل کرے گی۔