بجٹ اجلاس میں آئی جی پولیس کی عدم حاضری پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا اظہارِ تشویش

بجٹ اجلاس میں آئی جی پولیس کی عدم حاضری پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا اظہارِ تشویش

مراسلے کے مطابق سپیکر اور اراکین اسمبلی نے آئی جی پولیس کی عدم موجودگی پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس اور پولیس محکمے سے متعلق امور میں آئی جی پولیس کی موجودگی ضروری ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے خبردار کیا کہ آئی جی پولیس کی عدم حاضری سے اسمبلی کارروائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پولیس محکمے سے متعلق گرانٹس اور مطالبات پر بروقت معاونت بھی ضروری ہے۔

مراسلے میں آئی جی پولیس اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں، خصوصاً پولیس محکمے سے متعلق بحث کے دوران متعلقہ افسران کی موجودگی لازم قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسمبلی کارروائی کے ہموار انعقاد کیلئے متعلقہ افسران کی شرکت ناگزیر ہے، مراسلے کی نقول وزیراعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے دفاتر کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔