پنجاب: سکولوں میں پری مون سون اقدامات کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری

پنجاب: سکولوں میں پری مون سون اقدامات کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات کے مطابق سربراہان اور درجہ چہارم ملازمین کو سکول کے اوقات کار کے دوران حاضر رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان چھتوں اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیں گے جبکہ سکول کی خستہ ہال اور خطرناک عمارتوں کا معائنہ، ہنگامی صورتحال اورعمومی حفاظت کے انتظامات کرنا لازمی ہوگے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سکول سربراہان مون سون کے دوران حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔