سوات میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 6 افراد جاں بحق، ایک خاتون لاپتہ

سوات میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 6 افراد جاں بحق، ایک خاتون لاپتہ

ذرائع کے مطابق کشتی الٹنے کے باعث سات افراد جھیل میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک خاتون تاحال لاپتہ ہے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور دو بچے شامل ہیں، تمام نعشیں کالام سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان کا کہنا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔