ڈیرہ بگٹی: دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈیرہ بگٹی: دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے 2 بھائی شامل ہیں۔