پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان راحت میں ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر میں پھنسے ایک لڑکے کو بحفاظت نکال لیا، جس کی شناخت 13 سالہ حزیفہ کے نام سے ہوئی۔
جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت 30 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرک میں سوار مجموعی طور پر تین افراد پھنسے تھے، جن میں سے دو ڈرائیورز اور ایک کنڈکٹر شامل تھے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ دونوں کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی تھی۔