کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات نے 488 جانیں لے لیں، 5830 افراد زخمی

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات نے 488 جانیں لے لیں، 5830 افراد زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق ہیوی وہیکلز سے پیش آنے والے حادثات میں 158 افراد جاں بحق ہوئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ حادثات ٹریلرز سے رپورٹ ہوئےجن میں 74 افراد جان سے گئے، جبکہ واٹر ٹینکرز سے ہونے والے حادثات میں 41 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری جانب حکام نے شہریوں سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور ہیوی وہیکلز کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے پر زور دیا۔