کرائم
خلاصہ
- سوات: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ سے رہنما پیپلز پارٹی جاں بحق جب کہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے مٹہ میں پیش آیا، دیرینہ تنازع پر ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر پاکستان پیپلز پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر سمیع اللہ خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر بھی شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔