کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  ایک شخص جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ غنڈی کلہ میں  پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کی جان لے لی جس کی شناخت 45 سالہ نفیس الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی نگرانی میں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمے کی کارروائی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔