تفریح
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے مایہ ناز لوک اور صوفی گلوکارعلّن فقیر کی آج برسی منائی جارہی ہے۔
سندھ کی دھرتی سے ابھرنے والی یہ آواز صرف ایک گلوکار کی نہیں بلکہ امن، محبت اور تصوف کی سچی پکار تھی، علن فقیر نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کی صوفیانہ شاعری کو کائنات کے کونے کونے تک پہنچایا
محمد علی شہکی کے ساتھ ان کا گایا ہوا نغمہ تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا آج بھی زبان زدِ عام ہے، حکومتِ پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی پانے والا یہ درویشِ صفت فنکار 4 جولائی 2000ء میں ہم سے بچھڑ گیا تھا لیکن ان کا یکتارا اور ان کی تانیں آج بھی زندہ ہیں۔