اسپائیڈر مین کا پاکستانی مداحوں کیلئے خصوصی پیغام جاری

اسپائیڈر مین کا پاکستانی مداحوں کیلئے خصوصی پیغام جاری

ٹام ہالینڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیلو پاکستان! اسپائیڈرمین سیریز کو دیکھنے اور اتنے سالوں سے مسلسل اتنی محبت دینے کے لئے شکریہ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سپورٹ کی وجہ سے فلم کے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ توڑے۔

جون برنتھل نے اپنے ساتھی اداکار کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب فلم کے نئے سیکوئل ’اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے‘ کو بھی اسے طرح کامیاب بنائیں۔

واضح رہے کہ فلم 31 جولائی کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔