پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) July 7, 2026
رہنماؤں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ کی اہمیت اور ضرورت پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔