پاکستان
خلاصہ
- خیرپور: (دنیا نیوز) پریالو کے علاقے کوٹ غلام محمد میں ناریجو برادری کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں باپ اور بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، واقعہ تھانہ فیض محمد بنڈو کی حدود میں رشتے کے تنازع پر پیش آیا۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، بکتر بند گاڑیاں اور اے پی سی موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو پیر جو گوٹھ ہسپتال اور گمس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔