خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ماجد ستی قتل کیس میں مرکزی ملزم فرخ کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افشا اعجاز صوفی نےماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرفرخ کھوکھرسمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم وسیم کو بری کردیا۔
سزا سنائے جانے کے بعدفرخ کھوکھر سمیت کمرہ عدالت میں موجود تینوں مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا، مجرم فرخ کھوکھر ضمانت پر تھا، جبکہ باقی دومجرموں کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے سخت ترین سکیورٹی حصار میں فرخ کھوکھر کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
فیصلہ سنائے جانے کےوقت مقتول کے ورثا اور لواحقین کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی، مجرموں فرخ کھوکھر سمیت شریک ملزمان کے حمایتیوں کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی، امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ملزمان پرماجد ستی کو 23 اگست 2022 کو بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ہے، تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، مقتول ماجد ستی کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا اورپلاٹ پر قبضہ روکنے پرماجد ستی کو قتل کیا گیا، فرخ کھوکھر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے تھے۔