آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی

آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی

انتخابات میں مجموعی طور پر 846 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 38 لاکھ 4 ہزار 368 ہے، ان میں 20 لاکھ 1 ہزار 653 مرد اور 18 لاکھ 2 ہزار 715 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 33 حلقے آزاد کشمیر جبکہ 12 حلقے پاکستان میں مقیم مہاجرین کے لیے مختص ہیں، ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے 6 ہزار 983 پولنگ سٹیشنز اور 10 ہزار 913 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پرامن، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔