پاکستان
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کو تہنیتی خط ارسال کرتے ہوئے انہیں تنظیم کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی اور جماعت اسلامی کی جانب سے خلیل الحیہ کو حماس کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ بھاری ذمہ داری شہید یحییٰ السنوار جیسے عظیم قائد کے بعد آپ کے سپرد ہوئی ہے۔
ان کا فلسطینی شہداء کی بے مثال قربانیوں اور ان کے پاکیزہ خون کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ خلیل الحیہ کی جدوجہد میں برکت عطا فرمائے اور فلسطینی عوام کو کامل آزادی اور فتح سے سرفراز کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطین، امتِ مسلمہ اور دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کو ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے۔