پنجاب کی 5 میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی 5 میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کے اضافی چارجز کا نوٹیفکیشن جاری

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 21 جولائی 2026 کو اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو وائس چانسلر  کے ای ایم یو کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

  اسی طرح پرنسپل فیصل آباد میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد فیصل بلال لودھی کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی  (ایف ایم یو)، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کا اضافی چارج دیا گیا۔

دوسری جانب  پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) جب کہ پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے وائس چانسلر کا اضافی چارج تفویض ہوا۔

مزید برآں نوٹیفکیشن  میں لکھا گیا کہ یہ اضافی چارج تین ماہ کے لیے یا مستقل وائس چانسلرز کی تقرری تک برقرار رہے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلے بھی ارسال کر دیے ہیں۔