پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی قانون سے متعلق ترمیم مسترد کر دی، اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نئی ترمیم کے تحت ویلج کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار مقرر کی گئی ہے جو آئین سے متصادم ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے اختیارات کم نہیں کیے جا سکتے، حلقہ بندی کرنا مکمل طور پر الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ نئی آبادی کی حد مقرر کرنے سے ویلج کونسلز کی حلقہ بندی ممکن نہیں رہی جبکہ ترمیم کے باعث بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
خط کے مطابق موجودہ کونسلز کی تعداد سے بھی قانونی ابہام پیدا ہو گیا ہے۔