پاکستان
خلاصہ
- کراچی :(دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آزاد کشمیر الیکشن میں اپنے امیدوار مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار کرنےکا اعلان کردیا۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا آئینی ترمیم اور سندھ کی گورنر شپ کے مطالبات ن لیگ کےسامنے رکھے ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے، ہماری گورنر شپ ہمیں واپس ملنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہےآزاد کشمیر کے انتخابات مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم جیتے گی ۔