پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
مذاکرات میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق کویتی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کی جانب سے باہمی شراکت داری اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔