خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز(ملٹری) عطا کرنے کی منظوری دی ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 31, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا تھا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل سٹاف کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کی منظوری دی۔
— Prime Minister s Office (@PakPMO) July 24, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔