پاکستان
خلاصہ
- رحیم یارخان: (دنیا نیوز) بارشوں سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا، درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، سیلابی ریلے سے لیاقت پور کے قریب کئی دیہات زیر آب آگئے، زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، کچے کے 30 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، متاثرین کی اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی میں مصروف رہے۔
فیروزوالہ کے مقام پر نالہ بھیڑ میں شگاف سے متعدد آبادیاں اور گاؤں تاحال زیر آب ہیں، پٹھان کالونی اور رانا ٹاؤن سے ملحقہ آبادیاں خالی کرالی گئیں، خواتین اور بچے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
این ای او سی نے دو اگست تک دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا۔